Share

وزیر اعلیٰ کی شدید ٹھنڈک اور سرد لہر کے پیش نظر الاؤ کے انتظامات اور ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم کرانے کی ہدایت

وزیر اعلی کے دفتر || اترپر دیش کے وزیراعلیٰ جناب اکھلیش یادو نے شدید ٹھنڈک اور سر د لہر کے مد نظر غریبوں اور بے سہارا افراد کو راحت پہنچانے کے لئے عوامی مقامات پر الاؤ کا بندوبست کرنے اور ضرورت مندوں کو کمبل تقسیم کرانے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ضلع مجسٹریٹوں کو ضرورت کے مطابق عارضی پناہ گاہیں شروع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے تاکہ سرد لہر کے دوران بے سہارا اور مکان سے محروم لوگوں کو پریشانی نہ ہو ۔ انہوں نے آگاہ کیا ہے کہ راحت رسانی میں کسی بھی سطح
پر تساہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔
akyuیہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایتوں کے تسلسل میں سبھی ضلعوں کو سرد لہر سے بچاؤ کے لئے معقول رقم پہلے ہی فراہم کرائی جاچکی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹوں سے یہ توقع بھی کی ہے کہ عوامی مقامات پر الاؤ اور بے سہارا افراد کو مہیا کرائی جارہی پناہ گاہوں کی سہولت کی جانچ کے لئے افسران کی ٹیم تشکیل کریں ۔ انہوں نے محکمۂ صحت کے افسران کو شہری اور دیہی علاقوں میں طبی سہولت فراہم کرانے اور اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔ وزیراعلیٰ نے ہر حالت میں یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ شدید ٹھنڈک اور سر لہر کی وجہ سے کسی کی موت کھانے ، کپڑے ، پناہ اور طبی سہولت کے فقدان میں نہیں ہونی چاہئے۔